نیتن یاہو حکومت کو ایک اہم اتحادی جماعت کا جھٹکا
- 16, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : اسرائیلی میڈیا کی فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق مذہبی طلبہ کو فوجی سروس سے مستثنیٰ قرار دیے جانے والے بل پر اختلاف کی وجہ سے نیتن یاہو حکومت کی اتحادی پارٹی "یونائیٹڈ توراہ جاڈازم" نے اس کا ساتھ چھوڑ دیا ـ الٹرا آرتھوڈوکس جماعتیں ایک لمبے عرصے سے اس بل کی منظوری کا انتظار کر رہی تھیں ـ "یو ۔ ٹی ۔ جے" کا ایک کارکن تو پہلے ہی استعفٰی دے چکا تھا جبکہ باقی 6 ارکان نے بھی نیتن یاہو حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی ـ
اب اسرائیلی وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں صرف ایک سیٹ سے برتری حاصل ہے ـ اب ہر کسی کی نظریں "شارس پارٹی" پر جمی ہوئی ہیں اگر شارس پارٹی بھی حکومت سے الگ ہوتی ہے تو نیتن یاہو کی حکومت اختتام پذیر ہو جائے گی ۔ اندرونی سیاسی کشیدگی ، معاشی دباؤ اور ایران اور غزہ کے ساتھ کشیدہ صورتحال میں نیتن یاہو حکومت کو یہ بہت بڑا جھٹکا ہے ـ

تبصرے