سعودی عرب سے جسم فروشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں 5 غیر ملکی مرد اور 7 عورتیں گرفتار
- 16, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ جسم فروشی کے دھندے میں ملوث 7 عورتوں اور 5 مردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ـ رپورٹ کے مطابق "نجران ریجن پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس اور جنرل ایڈمنسٹریشن فار کمیونٹی سیکیورٹی اینڈ ہیومن ٹریننگ کنٹرول" نے مل کر یہ ساری کارروائی کی ـ
وزارت داخلہ کے مطابق تمام ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئیں اور بعد ازاں ان کو پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا گیا ـ سعودی عرب میں انسانی سمگلنگ ، جسم فروشی اور دوسرے غیر اخلاقی جرائم کے خلاف سخت سے سخت قوانین موجود ہیں جن میں سزاۓ موت بھی شامل ہے ـ

وسیم حسن
تبصرے