نیٹو نے بھارت اور چین کو روس کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی
- 17, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں امریکی سینیٹرز سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ (نیٹو سیکرٹری جنرل مارک رٹے) نے کہا کہ اگر بھارت ، چین اور برازیل نے روس سے تیل کی خریداری بند نہ کی تو ان پر پابندیاں لگا دی جائیں گی ـ نیٹو سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ ان تینوں ممالک کو چاہیے کہ وہ یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کو سنجیدگی سے لینے کیلیے روسی صدر (ولادیمیر پیوٹن) پر دباؤ ڈالیں ـ جنرل مارک رٹے نے کہا کہ اگر روس ، یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کیلیے تیارنہیں ہوتا اور یہ تینوں ملک اس کے ساتھ تعلقات بحال رکھتے ہیں تو ان کواس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ـ
نیٹو سیکرٹری کا کہنا تھا کہ یہ یوکرین جنگ اب صرف یوکرین یا یورپ کی نہیں بلکہ عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی توازن سے جڑ چکی ہے ـ نیٹو سیکرٹری نے کہا کہ ان تینوں ممالک کو خود سوچنا چاہیے کہ وہ اس وقت کہاں پر کھڑے ہیں کیونکہ آنے والے دنوں میں ان کے معاشی حالات ابتر ہو سکتے ہیں ـ نیٹو سیکرٹری کے اس اعلان سے ایک دن قبل ہی امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے یوکرین کو جدید ہتھیار دینے کا اعلان کیا تھا ـ

تبصرے