الاسکا کو 7.3شدت کے زلزلے کے جھٹکوں نے ہلا کر رکھ دیا سونامی کی وارننگ جاری

     نیوز ٹوڈے : امریکی محکمہ ارضیات کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکزی پوائنٹ سینٹ پوائنٹ سے 54 میل جنوب میں تھا ـ امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے فوری بعد ہی امریکی موسمیاتی سروس نے (جنوبی الاسکا ،الاسکا پیننسولا سے لے کر کینیڈی انٹرس اور یونیماک پارس) تک سونامی کی وارننگ جاری کردی ـ پوپوف آئی لینڈ اور اس کے ارد گرد کے جزیروں پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گۓ ، جس سے مقامی آبادیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ـ

  حکام نے ساحلی علاقوں میں آباد افراد کو بلند جگہوں پر نقل مکانی کرجانے کا حکم جاری کر دیا ـ زلزلے کے فوری بعد ریسکیو اور ایمرجنسی اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ـ مقامی موسمیاتی سروس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کا سامنا کرنے کیلیے تمام متعلقہ ادارے ہر وقت تیار ہیں ـ امریکی ماہرین ارضیات کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی آ سکتے ہیں اس لیے احتیاط برتی  جاۓ ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+