غزہ میں انسانی امدادی مرکز پر بھگدڑ مچ جانے سے 20افراد ہلاک

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر (خان یونس میں قائم انسانی امداد کے مرکز) پر سینکڑوں فلسطینی جمع تھے ـ مرکز پر بد انتظامی اور غفلت کی وجہ سے مچ جانے والی بھگدڑ سے خوراک کے حصول کیلیے جمع ہونے والے 20 افراد  لوگوں کے قدموں سے کچل کر ہلاک ہو گۓ ـ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں سے 19 تو بھگدڑ میں لوگوں کے پاؤں کے نیچے کچلنے سے ہلاک ہوۓ ، جبکہ ایک شخص چاقو کے حملے سے ہلاک ہوا ـ البتہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ چاقو کا حملہ کس نے اور کیوں کیا اور نہ ہی چاقو کے وار سے جان بحق ہونے والے شخص کی شناخت ہو سکی ہے ـ

   دوسری جانب غزہ کے انسانی امداد کے ادارے کا کہنا ہے کہ حماس کے مسلح لڑاکوں کے ہجوم کو اکسانے پر بھگدڑ مچی ـ بیان میں مزید بتایا گیا کہ غلط اطلاعات خاص طور پر ٹیلیگرام پر پھیلائی گئی جعلی خبروں سے گنجائش سے زیادہ افراد امداد لینے کیلیے جمع ہو گۓ تھے  جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیش آئی ـ جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوۓ کیونکہ ان کو ایک تنگ جگہ پر زیادہ دیر کیلیے کھڑا رکھا گیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+