چین نے کی کھل کر ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت

     نیوز ٹوڈے : بیجنگ میں چینی اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال اور جوہری مسئلے پر بات چیت ہوئی ـ چینی وزیر خارجہ (وانگ پی) نے کہا کہ ہم ایران کی خود مختاری ، قومی وقار اور پر امن جوہری ترقی کی مکمل حمایت کرتے ہیں ـ وانگ پی نے کہا کہ چین ، ایران کے اس عزم کی قدر کرتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بناۓ گا اور جوہری توانائی کو صرف پر امن مقاصد کیلیے استعمال کرے گا ۔

   چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین طاقت کے استعمال اور دھمکیوں کے سخت مخالف ہے اور ہمیشہ بات چیت اور مذاکرات سے مسائل کے حل کا حامی ہے ـ چین کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مل کر خطےمیں جوہری عدم پھیلاؤ اور امن واستحکام کیلیے مل کر کام کرتا رہےگا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+