غزہ کے چرچ پر بھی اسرائیلی بمباری
- 18, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے ایک چرچ "ہولی فیملی" پر بھی بمباری کی جس سے 2 افراد ہلاک ہو گۓ ـ اسرائیل کی بمباری سے چرچ کے پادری (گیبریئل رومانیلی) سمیت کئی افراد زخمی ہوۓ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ـ چرچ میں مسلمان مسیحی اور فلسطینی بچے پناہ لیے ہوئے تھے ـ (العہلی عرب ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل نعیم) کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں دو عورتیں ایک عمر رسیدہ شخص اور ایک بچہ بھی شامل ہیں جن میں سے بعض کی حالت خطرناک ہے ـ
ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ چرچ پر حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اس واقعہ پر انتہائی افسوس ہوا ـ ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ کے شہریوں اور عبادت گاہوں کو حملوں سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ـ ویٹی کن کی طرف سے پوپ لیو چہار دہم نے چرچ پر اسرائیلی حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جنگ بندی کی اپیل کی ہے ـ (اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی) نے بھی واقعہ کی پر زور مذمت کی اور کہا کہ غزہ پر کئی مہینوں سے جاری صیہونی حملے ناقابل قبول ہیں ـ

تبصرے