غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 93 فلسطینی شہید
- 18, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : شہید ہونے والے 30 افراد خوراک کے حصول کیلیےاکٹھے ایک جگہ کھڑے تھے ـ الجزیرہ ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہی ہو رہا ہے ـ غزہ کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک مزید 18 افراد شہید ہو چکے ہیں ـ جس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ـ
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کی مدد سے بچوں کی ویکسین اور ضروری ساز وسامان لے کر ایک گروہ غزہ کے ہسپتالوں کی جانب روانہ ہو چکا ہے ـ اس امدادی سامان میں خوراک شامل نہیں بلکہ صرف زخمیوں کے علاج اور ان کی جانیں بچانے کا سامان موجود ہے ـ وزارت صحت نے تمام متعلقہ اداروں اور فریقین سے اپیل کی ہے کہ متاثرین تک قافلے کو بحفا ظت پہنچانے میں مدد کی جاۓ ـ

تبصرے