امریکی صدر (ٹرمپ) جسم میں خون کی روانی میں کمی کا شکار

      نیوز ٹوڈے : ترجمان وہائٹ ہاؤس کے مطابق طبی ماہیرین نے امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کو کرونک وینس انسفینشی کا مریض قرار دے دیا ـ اس مرض میں لاحق مریض کے جسم میں خون کی روانی میں کمی واقع ہو جاتی ہے ـ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کو اپنی ٹانگوں پر ہلکی ہلکی سوجن محسوس ہونے لگی جس پر وہائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو ان کو اس مرض میں مبتلا پایا ـ

   ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کی دونوں ٹانگوں کے ڈولپر الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ کیے جس سے خون کی روانی میں کمی کا انکشاف ہوا ـ ترجمان وہائٹ ہاؤس کے مطابق یہ ایک عام سی لیکن تکلیف دہ بیماری ہے جس میں اکثر 70 سال سے بڑی عمر کے افراد مبتلا ہو جاتے ہیں ـ مگر ماہرین کے پاس اس بیماری کا علاج موجود ہے ـ ٹرمپ کی صحت مجموعی طور پر بہتر ہے ـ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+