امریکہ نے دیا بھارت کو ایک اور جھٹکا
- 21, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کوامریکہ نے دیا ایک اور جھٹکا ملا ، جس سے عالمی سطح پر بھارت کو شرمندگی کا سامنا ـ بھارتی طالب علموں کے امریکہ کی جانب سے ویزا کیسز کی اجتماعی مستردگی کے بعد مودی سرکار کے اسٹریٹجک تعلقات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گۓ ـ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ میں بھارتی طالب علموں کی تعداد میں 70 تا 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ـ رپورٹ کے مطابق بھارت میں امریکی ویزوں کا بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے ـ
متعدد مرتبہ کیے گے وعدوں کے با وجود امریکی سفارتخانوں نے ویزے بند کر رکھے ہیں ـ مسلسل ویزوں کے مسترد ہونے پر ہزاروں بھارتی طالب علم ذہنی دباؤ اور مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں ـ امریکہ ہر کیس میں دفعہ بی 14 لگا رہا ہے جس سے وطن واپسی کے امکانات پر شکوک و شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں ـ بھارتی ٹی وی چینل "این ڈی ٹی وی" کے مطابق اگر امریکہ نے آئندہ کچھ دنوں تک ویزا سلائٹس بحال نہ کیں تو ہزاروں بھارتی طالب علموں کے خواب ٹوٹ جائیں گے ـ
بھارتی طالب علموں پر امریکہ کا عدم اعتماد نہ صرف مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوالیہ نشان ہے بلکہ عالمی اتحاد کے بغیر بھارت کا وشوگرو بننے کا خواب بھی پورا ہونا ممکن نہیں ـ مودی حکومت اس وقت اندرون ملک شدید سیاسی دباؤ کا شکار ہے ـ

تبصرے