ہسپتال میں نومولود بچہ بھوک کی وجہ سے ہلاک

     نیوز ٹوڈے : غزہ کے "الشفاء ہسپتال" میں بھوک کی وجہ سے 35 دن کا ایک اور نومولود بچہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ـ ہسپتال کے ڈائریکٹر (محمد ابو سلمیہ) نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو اںٹر ویو دیتے ہوئے  کہا کہ غذائی قلت کی وجہ سے ایک دن قبل ہسپتال میں دو افراد دم توڑ گۓ ، جن میں ایک 35 دن کا نومولود بچہ بھی شامل ہے ـ

   الجزیرہ ٹی وی کے مطابق فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ امدادی مرکز موت کے جال ہیں ـ کیونکہ وہاں سے امداد حاصل کرنے کیلیے جانے والے افرا پر اسرائیل بمباری کر دیتا ہے ـ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق ہسپتالوں کے ایمر جنسی وارڈ بھوک سے تڑپتے افراد سے بھر چکے ہیں ـ 17000 فلسطینی بچے غذائی قلت کا  شکار ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+