ایران ہیٹ ویو اور پانی کی شدید کمی کا شکار

      نیوز ٹوڈے : الجزیرہ ٹی وی کی فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق ایران کی "نیشنل میٹرولوجیکل سروس" کے مطابق ملک میں اس وقت جاری سال کا گرم ترین ہفتہ چل رہا ہے ـ کئی علاقوں میں تو درجہ حرارت 50 ڈگری سے بھی اوپر چلا گیا ہے ـ میٹرولوجیکل سروس کا کہنا ہے کہ "تہران شہر" میں اتوار کے دن درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ـ اور پیر کو 1 ڈگری مزید بڑھ جاۓ گا ـ (حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہیٹ ویو کی وجہ سے بدھ کے دن تہران میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ـ

   تہران کے (سٹی کونسل چیئرمین مہدی) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پینے کے صاف پانی کو ضائع  مت کریں ـ ایران کے باقی حکام نے بھی پانی کے حوالے سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کی ہے ـ تہران کے صوبائی واٹر منیجمنٹ نے پانی کے بحران سے بچنے کیلیے شہریوں کو پانی کے استعمال میں 20 فیصد کمی لانے کی اپیل کی ہے ـ حالیہ سالوں میں برفباری میں شدید کی کمی کی وجہ سے تہران کو پانی سپلائی کرنے والے ڈیمز پانی کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+