ہانگ کانگ میں خوفناک طوفان کی وجہ سے ایک دن میں 200 پراوزیں منسوخ

      نیوز ٹوڈے : تیز ہواؤں اور مسلسل طوفانی بارش کی وجہ سے اتوار کے دن ہانگ کانگ میں 200 سے زیادہ پروازیں کینسل کرنا پڑیں ـ  ریکارڈ کے مطابق ہانگ کانگ میں 167 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی تیز ہوائیں چل رہی ہیں ـ جبکہ طوفانی مرکز ہانگ کانگ کے جنوبی حصے سے صرف 20 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ـمحکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق طوفانی ہوائیں شہر کے جنوبی علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں ـ

   آج (کیتھے پیسفک ایئرلائن) نے صبح 5 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں ، اور تمام مسافروں کو دوبارہ بکنگ کی سہولت فراہم کر دی ہے ـ  ہانگ کانگ کی پبلک ٹرانسپورٹ زیادہ تر بند ہو چکی ہے ـ حتٰی کہ فیریز بھی بند ہو چکی ہیں ـ شہر کے اندر ہر جگہ درختوں اور مٹی کے ڈھیر دکھائی دے رہے ہیں ـ تیز ہواؤں کی وجہ سے لوگوں کو اپنی چھتریاں سنبھالنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+