ایران 3 یورپی ممالک کے ساتھ جوہری مزاکرات کیلیے تیار ہو گیا
- 21, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : ایرانی میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق ایران جوہری پروگرام کیلیے 3 یورپی ملکوں کے ساتھ بات چیت کیلیے رضا مند ہو گیا ـ یہ مذاکرات "برطانیہ ، فرانس اور جرمنی" کے ساتھ ہوں گے ـ جو کہ آنے والے ہفتے میں متوقع ہیں ـ البتہ مذاکرات کیلیے مناسب وقت اور جگہ پر تاحال غور و فکر کی جا رہی ہے ـ "پاسداران انقلاب سے منسلک ایک نیوز ایجنسی" نے باخبر ذرائع کے حوالے سے یہ خبر ایک دن قبل دی ـ رپورٹ کے مطابق دونوں مذاکراتی ٹیموں کے درمیان جوہری پروگرام پربات چیت کے حوالے سے اصولی اتفاق ہو چکا ہےـ
دوسری طرف برطانیہ ، فرانس اور جرمنی اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر سے اٹھائی گئی پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کیلیے "اسنیپ بیک میکانزم" کے استعمال پر غور کر رہے ہیں ، تاکہ ایران پر دباؤ ڈالا جاسکے کہ وہ امریکہ کے ساتھ دوبارہ جوہری مذاکرات کیلیے رضا مند ہو جاۓ ـ جو کہ پچھلے مہینے امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد معطل ہو گۓ تھے ـ

تبصرے