اسرائیلی وزیر اعظم (نیتن یاہو) کی صحت اچانک خراب ہو گئی
- 22, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : نیتن یاہو کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق ان کو فوڈ پوائزننگ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ 3 دن تک گھر سے ہی سرکاری امور انجام دیں گے ـ اسرائیلی وزیر اعطم کے دفتر کی جانب سے کہنا ہے کہ رات کے وقت اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر ڈاکٹر (ایلون ہرشکو یونیورسٹی ہسپتال ، عین کریم) کو ان کے گھر پر ہی معائنے کیلیے بلایا گیا ـ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ خراب کھانا کھانے کی وجہ سے ان کی آنتوں میں سوزش ہو گئی ہے ـ
نیتن یاہو کے آفس کے مطابق مزید ٹیسٹس سے معلوم ہوا کہ ان کی حالت بہتر ہے صرف ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ان کو آئی وی فلوئڈز دیے جا رہے ہیں ـ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی ہدایت کی وجہ سے نیتن یاہو 3 دن تک گھر میں ہی آرام کریں گے اور گھر سے ہی سارے دفتری امور سرانجام دیں گے ـ 75 سالہ اسرائیلی وزیر اعظم پچھلے کچھ سالوں سے متعدد بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں ـ

تبصرے