بنگلہ دیش ایئر فورس کا تربیتی طیارہ کالج پر گرنے سے 19 افراد جاں بحق 170زخمی

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جس وقت کالج کے طالب علم پرچہ دے رہے تھے ـ اس حادثے میں 19 افراد ہلاک اور 170 زخمی ہو ۓ جن میں سے زیادہ تعداد طالب علموں کی ہے ـ حادثے کے فوری بعد فضا میں ہر طرف دھواں ہی دھواں دکھائی دینے لگا ـ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ چیخ رہے ہیں اور بچے ڈر کر ایک دوسرے کے ساتھ چمٹے ہوۓ ہیں ـ بعض والدین اپنے بچوں کو تلاش کر رہے ہیں ـ حادثے کی شکار عمارت کی دیواریں آگ کے شعلوں میں گھر گئیں اور طیارے کے پرخچے لوہے کی گرلوں کو چیر کر عمارت کے اندر داخل ہو گۓ ـ

  ترجمان بنگلہ دیش کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بنگلہ دیش فضائیہ کا تھا ـ البتہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں علم نہیں ہو سکا اور نہ ہی بنگلہ دیش کی فوج کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے ـ آگ بجھانے والا عملہ اور فوجی جوان فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گۓ اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کرنے لگے ـ دیگر امدادی ٹیمیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے لگیں ـ اس المناک حادثے نے سارے بنگلہ دیش کو ہلا کر رکھ دیا ـ والدین اور طالب علم سب غم کی حالت میں ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+