جنوبی کوریا میں طوفانی بارش سے متعدد افراد ہلاک

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپوٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر داخلہ نے خود اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ زیادہ تر افراد بارشوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہوۓ ـ پورے کوریا میں 1999 سرکاری اور 2238 پرائیویٹ املاک نقصان کی زد میں آئیں ـ جن میں کھیت اور مکانات شامل ہیں ـ

    رپورٹ کے مطابق بارش کا زور ٹوٹ چکا ہے لیکن محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی وجہ سے ہیٹ ویو وارننگ جاری کردی ہے ـ جنوبی کوریا کے دارالحکومت (سیئول کے علاقہ گیپیونگ) میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی بارش 17گھنٹوں کے دوران 173 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ـ اس سے قبل 1998 کے دسویں مہینے میں ہونے والی  156 ملی میٹر بارش نے ریکارڈ قائم کیا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+