مراکش میں ہزاروں افراد فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر آگۓ

      نیوز ٹوڈے : مراکش کے دارالحکومتی شہر (رباط) میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف  اور فلسطینیوں کی حمایت میں لوگ سڑکوں پر نکل آۓ ۔ ریلی میں شریک احتجاجی مظاہرین نے فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کے نعرے لگا رہے تھے ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق احتجاج میں شامل مظاہرین نے اسرائیلی مخالف نعرے بازی کی اور مراکش حکومت سے مطالبہ بھی کیا کہ اسرائیل کے ساتھ  ہر قسم کے تعلقات ختم کیے جائیں ـ ریلی کے شرکاء نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور فلسطینی عوام کو امدادی سامان کی فوری فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ـ یہ احتجاج ایسے موقع پر کیا گیا جب غزہ میں جاری انسانی بحران  شدید تر صورتحال اختیار کر چکا ہے ، اور پوری دنیا میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلیے مظاہرے جاری ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+