کولمبیا میں گشت پر مامور فوجی جوان باغیوں کے ڈرون حملے میں ہلاک

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کولمبیا فوج کے ترجمان نے باغیوں کی جانب سے کیے گۓ ڈرون حملے میں 3 جوانوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوۓ حملے کا ذمہ دار "نیشنل لبریشن آرمی" کو ٹھہرا دیا ـ مقامی میڈیا کے مطابق نیشنل لبریشن آرمی نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی البتہ آزاد ذرائع کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ـ کولمبیا میں علیحدگی پسند مسلح گروہ نیشنل لبریشن آرمی 1960 سے حکومت کے خلاف جدو جہد کر رہا ہے ـ

  کولمبیا حکومت اور مسلح گروہ کے درمیان کئی مذاکراتی دور بھی ہوۓ لیکن جنوری 2025 میں حکومت نے اس جماعت کے ساتھ مذاکرات ختم کردیے ـ  حکومت نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب اس گروہ کے ایک حملے میں 80 افراد ہلاک اور 50 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گۓ تھے ـ کولمبیا میں منشیات فروشوں کے بین الاقوامی گروہ اور جرائم پیشہ افراد کے گروہ کا خطرناک نیٹ ورک ہر وقت حکومت مخالف کارروائیوں میں مصروف عمل رہتا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+