غزہ میں فوجی آپریشن کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- 23, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے تصدیقی بیان میں بتایا کہ پہلے واقعہ میں غزہ کے علاقہ (رفع) میں فوجی آپریشن کے دوران جیسے ہی ہماری فوج ایک عمارت کے اندر داخل ہوئی تو اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوا اور عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی ـ دھماکا نصب شدہ بارودی سرنگ کا مواد پھٹنے سے ہوا جس سے ایک 36 سالہ فوجی میجر (ولادیمیر لوزا) ہلاک ہو گیا ـ
دوسرے واقعہ میں (خان یونس) کے علاقہ میں ایک عمارت کو تباہ کرنے کیلیے اسرائیلی فوج کی جانب سے بچھایا گیا بارودی مواد پھٹنے سے 19 سالہ اسٹاف سارجنٹ (امیت کوہن) ہلاک ہو گیا ـ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق ان واقعات کو ممکنہ آپریشنل حادثات قرار دیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ـ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 900 تک پہنچ چکی ہے ـ

تبصرے