یورینئم کی افزودگی ہمارا بنیادی حق ہے جو ہم نہیں چھوڑیں گے ، ایرانی وزیر خارجہ

     نیوز ٹوڈے : ایرانی وزیر خارجہ (عباس عراقچی) کا ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیے گۓ انٹر ویو کے دوران کہنا تھا کہ یورینئم کی افزودگی ہمارا بنیادی حق ہے اور یہ کسی صورت رک نہیں سکتی ـ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ فی الحال افزودگی کا عمل صرف امریکی حملے میں جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے رکا ہوا ہے ،  لیکن افزودگی کا عمل ترک نہیں کریں گے کیونکہ یہ ایرانی سائنسدانوں کی محنت ہے اور ہماری قوم کیلیے فخر کا باعث ـ عباس عراقچی نے کہا کہ مستقبل میں ہونے والے کسی بھی معاہدے میں ایران کو افزودگی کا حق ضرور حاصل ہونا چاہیے ـ

    یہ ایران کی ٹیکنالوجی اور خودمخاتاری ہے جو کسی بھی دوسرے ملک کے مرہون منت نہیں ـ ایرانی وزیر خارجہ سے پوچھے گۓ سوال ' کہ کیا پہلے سے محفوظ کیا گیا یورینئم بچ گیا' ؟ تو اس بارے میں لا علمی کا اظہار کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ کہ ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے کہ کتنے جوہری مواد کو نقصان پہنچا ـ امریکہ نے 22 جون 2025 کو  فردو یورینئم افزودگی تنصیب سمیت  ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+