بھارت نے " 21 مگ طیارے" غیر فعال کرنےکا فیصلہ کر لیا
- 23, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس آخری طیارے کو بھی پرواز سے روک دینے پر مگ 21 کی 60 سالہ تاریخ کا خاتمہ ہو جائے گا ـ 60 سالہ مدت میں "مگ 21 طیارے" کئی اہم جنگوں کا حصہ بنے ـ 800 مگ 21 طیاروں میں سے 490 تباہ ہو گۓ جن میں 170پائلٹس بھی ہلاک ہو گۓ ۔ بھارتی ایئر فورس کے اخبارات میں دیے گۓ اشتہارات کے مطابق مگ 21 طیاروں کی ریٹائرمنٹ کی تقریب "چندی گڑھ ایئر بیس" پر 19 ستمبر کو ہو گی ـ مگ 21 طیاروں کو غیر اسمبل حالت میں لا کر دی فرسٹ سپر سونکس اسکوارڈن میں شامل کیا گیا تھا ـ
سوویت یونین کے ایک انجینئر نے ان کو بھارت میں ہی اسمبلڈ کرکے پہلی تجرباتی پرواز بھی خود ہی کی تھی ـ " آئی اے ایف" کے پاس اس وقت 2 مگ اسکوارڈن ہیں اور ان کے ریٹائر ہوتے ہی بھارت کے پاس لڑاکا طیاروں کے اسکوارڈن کی تعداد 29 رہ جاۓ گی ـ سلامتی کابینہ کے مطابق بھارت کو پاکستان اور چین دونوں جانب سے جنگ کیلیے 42 سکوارڈن کی ضرورت ہے جن میں سے ہر سکوارڈن کے پاس 16 سے 18 طیارے ہوتے ہیں ـ جبکہ دوسری طرف مگ طیاروں کے متبادل (تیزس مارک ـ 1 اے) کی آمد میں بھی ابھی تاخیر ہے ان کی پہلی کھیپ بھارت کو 2024 میں ملنی تھی لیکن ابھی تک ایک طیارہ بھی نہیں ملا ـ

تبصرے