عالمی امن کے قیام کیلیے سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرار منظور
- 23, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے :دنیا میں امن کے قیام کیلیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی ـ پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعطم اسحاق ڈار نے تنازعات کے پرامن حل کیلیے مضبوط طریقہ کار بنانے کی قرار سلامتی کونسل میں پیش کی ـ سفارتی کوششوں ۔ اعتماد سازی ، ثالثی اور عالمی اور علاقائی مکالمے کوتنازعات کے خاتمے کیلیے بہترین راستہ قرار دیا گیا ـ سلامتی کونسل نے بھی اپنے تمام رکن ممالک کو تنازعات کے خاتمے کیلیے طاقت کی بجائے پر امن ذرائع کو ترجیح دینے کی تلقین کی ہے ـ
پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں علاقائی اور ذیلی جماعتوں سے بھی درخواست کی گئی کہ وہ امن کے قیام کیلیے کوششیں تیز کریں اور اقوام متحدہ کے ساتھ اپنا تعاون بڑھائیں ـ سلامتی کونسل میں پاکستان کی اس قرار داد کی مظوری اقوام متحدہ میں سفارتی کامیابی اور عالمی امن کے قیام کی جانب پہلا قدم ہے ـ

تبصرے