ٹرمپ کے مسلسل جنگ بندی دعووں کی وجہ سے راہول گاندھی ، مودی پر برس پڑے
- 24, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : بھارتی پارلیمنٹ کی اپوزیشن پارٹی (کانگریس کے رہنما راہول گاندھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بار بار کیے جانے والے جنگ بندی کے دعووں اور مودی سرکار کی خاموشی سے نریندر مودی پر برس پڑے) ـ راہول گاندھی نے کہا کہ مودی کیسے بیان دے سکتے ہیں اور کیا بولیں گے ـ اس حقیقت سے دنیا واقف ہے کہ جنگ بندی کا اعلان امریکی صدر نے ہی کیا اور اس حقیقت کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا ـ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مسئلے کا حل صرف جنگ بندی نہیں بلکہ کئی اہم معاملات پر بات کرنے کی ضرورت ہے ـ "تحفظ ، دفاعی مینوفیکچرنگ اور آپریشن سندور" تمام معاملات پر بات ہونی چاہیے ـ
راہول گاندھی نے کہا کہ پورا بھارت جانتا ہے کہ نریندر مودی نے ٹرمپ کے دعووں کا ایک مرتبہ بھی جواب نہیں دیا ـ ان کا کہنا تھا کہ خود کو دیش بھگت کہنے والے لوگ بھاگ گۓ ہیں ـ ٹرمپ 25 مرتبہ جنگ بندی معاہدہ کرانے کا دعویٰ کر چکا ہے ۔ امریکی صدر کون ہوتا ہے یہ کام کرنے والا لیکن مودی نے ایک مرتبہ بھی منہ نہیں کھولا یہی سچ ہے اور اس کو چھپایا نہیں جا سکتا ـ

تبصرے