عالمی عدالت انصاف نے ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے کو ختم کرنے کا حکم دے دیا
- 24, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : عالمی عدالت انصاف نے دنیا کے امیر ملکوں کو گیسوں کا اخراج کم کرکے فوری طور پر ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے کو ختم کرنے کا حکم سنا دیا ، اور اپنی یہ ذمہ داری پوری نہ کرنے پر ایسے ممالک کوماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کی جانب سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ـ ماہرین قوانین اور ماحولیاتی گروپس نے عالمی عدالت کے اس فیصلے کی پذیرائی کی اور کہا کہ یہ چھوٹے جزیروں اور سمندر کے نزدیک قائم ریاستوں کی جیت ہے ـ
عالمی ریاستوں نے ریاستی ذمہ داریوں کی عالمی عدالت انصاف سے وضاحت طلب کی تھی ۔ عالمی عدالت انصاف کے جج (ایوا ساوا) کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ ملک ان ذمہ داریوں کو نبھانے کے پابند ہیں جو ماحولیاتی معاہدوں کے مطابق ان پرعائد کی گئی ہیں اور ان کو پورا نہ کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگا ـ
وسیم حسن

تبصرے