غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 100 فلسطینی شہید
- 24, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی نئی لہر شروع ہو گئ ـ صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 100 فلسطینی شہید اور 534 زخمی ہو گۓ ـ "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر بے گھر اور اپنے گھر بار چھوڑ کر جانے والے فلسطینیوں پر بمباری کی ـ بھوک کے مارے امدادی سامان کے منتظر کھڑے افراد پر صیہونی فوج کی بمباری سے بچوں سمیت 83 فلسطینی شہید ہو گئے ، جبکہ وسطی غزہ سے بھی اسرائیلی فوج کی بربریت کے شکار 13 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں ـ
غزہ جنگ کے دوران اسارئیلی بربریت کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 59 ہزار 219 ہو چکی ہے جبکہ 1 لاکھ 43 ہزار 45 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ـ دوسری طرف "ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز ،سیو دی چلڈرن اور آکسفیم " جیسی ایک سو گیارہ تنظیموں کے دستخط شدہ بیان میں کہا گیا کہ 'اسرئیلی ناکہ بندی کی وجہ سے فلسطینیوں کے ساتھ ان کے امدادی کارکن بھی بھوک سے نڈھال ہو رہے ہیں ـ بیان کے مطابق ان کے امدادی ارکان بھی انہی لائنوں میں اپنے خاندانوں کیلیے امداد کے حصول کیلیے کھڑے ہیں جن میں فلسطینی کھڑے ہیں' ـ

تبصرے