ایران کے ساتھ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ، اسرائیلی وزیر دفاع
- 24, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر دفاع (اسرائیل کارٹز) نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 'ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے' ـ کارٹز نے اعلیٰ اسرائیلی فوجی حکام اور چیف آف سٹاف کے ساتھ ہونے والی ایک سیکیورٹی جائزہ میٹنگ کے دوران کہا کہ ایران کو جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے سے روکنے کیلیے ایک مؤثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ـ
اسرائیلی افواج کے سربراہ (ایال زامیر) نے بھی پیر کے دن ایران کو دی جانے والی دھمکی میں کہا تھا کہ معرکہ ابھی ختم نہیں ہوا جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے ـ ایال زامیر نے سیکیورٹی اجلاس کے دوران کہا کہ ایران کے ساتھ ہماری لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ـ انہوں نے کہا کہ شام اور حزب اللہ کی جنگی صلاحیتوں کو ختم کرنے کا عمل جاری رہے گا ـ
وسیم حسن

تبصرے