وسطی اسرائیل میں ایک تیز رفتار کار نے 8 فوجیوں کو کچل دیا

      نیوز ٹوڈے : اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے شہر (نتانیا) کے داخلی راستے پر قائم فوجی چوکی پر ایک تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ گئی جس سے کار کی زد میں آکر متعدد فوجی ہلاک ہو گۓ ـ رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کی شناخت ہو گئی ہے جو کہ جاۓ وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا ـ ڈرائیور اسرائیلی شہری ہے جو کار چوری کر کے لے جا رہا تھا ـ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ طور پر کار ڈرائیور کو تلاش کرنے کیلیے ایک بہت بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ کار کے مالک سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ـ

  پولیس کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقہ (بیت لید) میں کار سوار فوجیوں کو کچل کر کار چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے ـ ایمبو لینس سروس کے مطابق زخمی فوجیوں کو "ہیلیل یافے میڈیکل ہسپتال ، ہادیرہ اور لینیادو ہسپتال" میں منتقل کیا گیا ـ صیہونی فوج نے اس حادثے میں 8 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں سے 5 کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+