تھائی لینڈ نےبنایا کمبوڈیا کے راکٹس حملوں کے جواب میں اس کی فوجی تنصیبات کو نشانہ

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کا کہنا ہے کہ اس نے کمبوڈیا کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے ـ تھائی لینڈ حکومت کے مطابق یہ حملے ان راکٹس حملوں کا جواب ہیں ، جو کمبوڈیا نے ہمارے شہری علاقوں ہر کیے ـ تھائی لینڈ کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا کے راکٹس حملوں میں 11شہری اور ایک فوجی جوان ہلاک ہوا ـ یہ حملے اس وقت شروع ہوۓ جب تھائی فوج کا ایک افسر سرحد پر بارودی سرنگ کے پھٹنے سے اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہو گیا ـ

   اس واقعہ کے بعد دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کم کرتے ہوۓ ایک دوسرے کے ساتھ روابط بھی محدود کر لیے ـ تھائی وزیر اعظم (پیتو نگتارن شینا واترا) کو جاری مہینے میں ہی معطل کر دیا گیا تھا  اور اب ان کوان کے عہدے سے بر طرف بھی کیا جا سکتا ہے ـ تھائی وزیر اعظم کی جانب سے کمبوڈیا کے سابق طاقتور رہنما (ہن سین) کو خفیہ کال کے ذریعے تھائی فوج پر کی جانے والی تنقید کے بعد ان کو عہدے سے برطرف کیا گیا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+