امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھارتی شہریوں کو نوکریوں سے نکال دیں ، ٹرمپ
- 25, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : سیلیکون ویلی کے عالمی نظریے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ کمپنیاں امریکی آزادی کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ اپنے ادارے چین منتقل کر رہی ہیں ـ ورکر بھارت سے لے رہی ہیں اور اپنا منافع آئر لینڈ میں چھپا رہی ہیں ـ ٹرمپ نے ان امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے دو ٹوک الفاظ میں وفاداری اور محب الوطنی طلب کر لی ـ (ڈونلڈ ٹرمپ) نے 3 اہم ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے جن میں "ریگولیشن کو کم کرنا ، ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر تیز کرنا اور امریکہ کو مصنوعی ذہانت میں دنیا کا لیڈر بنانا" شامل ہے ـ
سیاست میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں پر پابندی عائد ہوگی اور صرف غیر جانب دار اے آئی بنانے والی کمپنیوں کو حکومتی فنڈز ملیں گے ـ مکمل امریکی "اے آئی ٹیکنالوجی" کو دنیا میں فروخت کیے جانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ دنیا کی اے آئی مارکیٹ میں صرف امریکہ کا نام رہ جائے ـ امریکی صدر کے ان بیانات سے صاف معلوم ہو رہا ہے کہ بھارتی آئی ٹی پروفیشنلز اور آؤٹ سورسز کمپنیوں کو سخت مقابلے کا سامنا ہوگا ـ امریکی صدر نے مصنوعی ذہانت پر اعتراض کرتے ہوئے اسے جینیئس ٹیکنالوجی کا نام دینے کا مشورہ دیا ہے ـ تاکہ امریکی اختراعات مؤثر طریقے سے دنیا کے سامنے لائی جائیں ـ

تبصرے