چینی بحری بیڑے نے امریکی بحریہ کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 25, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : چین کی پیپلز لبریشن فوج (جے ۔ 35) لڑاکا طیارے حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئ ، جو کہ طیارہ بردار جہازوں کیلیے تیار کیے گے ہیں ـ چین کی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ان دونوں ( 0011 اور 0012 ) طیاروں کو "پیپلز لبریشن فوج" کی زیر نگرانی پرواز کرتے ہوۓ دیکھا جا سکتا ہے ـ یہ طیارے چین کی سمندری فوج کے طیارے کے ساتھ پرواز کررہے تھے اور ان پر "شارک مارکنگ" بھی موجود تھی جس ک مطلب ہوا کہ اب یہ چین کی سمندری فوج کا حصہ ہیں ـ شمالی ضلع (شینبی) میں چین نے 2 لاکھ 70 ہزار مربع میٹر پر ان طیاروں کی تیاری کیلیے پلانٹ لگایا ہے ـ
ماہرین کے مطابق چین کے اس منصوبے سے ظاہر ہوتا ہے کہ جلد ہی وہ امریکی سمندری فوج کا مقابلہ کرے گا ـ تاحال چین کے پاس امریکہ کے مقابلے میں صرف 2 نیوکلیئر پاورڈ ایئرکرافٹ ہیں جبکہ امریکہ کے پاس 11ـ چین کا تیسرا بحری جہاز "فوجیان" سمندری تجربات سے گزر رہا ہے ـ اور چوتھا کیئر ٹاپ 004 جوہری توانائی سے چلے گا ۔ جون 2025 میں چین کے 2 طیارہ بردار بحری جہازوں لیاؤنگ اور شیڈونگ نے بحرالکاہل میں جنگی مشقیں کیں ۔ جنہیں ماہرین نے امریکہ کیلیے ایک سخت پیغام قرار دیا ـ

تبصرے