روس کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ، طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ایئر لائنز (انگارا) کا طیارہ جو کہ "بلاگوویشچنشک سے ٹنڈا" کیلیے اڑا تھا ، حادثے کا شکار ہو گیا ـ رپورٹ کے مطابق طیارہ دوسری مرتبہ لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوۓ ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جبکہ اس سے قبل طیارے میں کسی تکنیکی خرابی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ـ میڈیا کے مطابق موسم کی خرابی اور دھند کی وجہ سے پائلٹ نے بلندی کا غلط اندازہ لگایا جس سے طیارہ درختوں کے ساتھ ٹکرا گیا ـ

  روسی ایمرجنسی کے مطابق طیارہ ٹنڈا شہر سے 15 کلو میٹر دشوار گزار پہاڑی علاقے میں گرا جہاں پر فوری طور پر پہنچنا  موسم کی خرابی اور زمین کی ساخت کے باعث ممکن نہیں تھا ـ طیارے میں سورا 42 مسافر 5 بچے اور عملے کے 6 ارکان ہلاک ہو گۓ ـ مسافروں میں ایک چینی شہری بھی شامل تھا ـ گورنر نے اس افسوس ناک حادثے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ـ روسی ایوی ایشن نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+