امریکی صدر نے آخر کار غزہ میں قحط کی ہولناکیوں کو تسلیم کر لیا

     نیوز ٹوڈے : برطانیہ کے وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں خوراک کی ترسیل کو یقینی بنایا جاۓ ، تاکہ کئی زندگیاں بچائی جا سکیں ـ امریکی صدر کا کہنا تھا غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی اسرائیل کے ذمہ ہے لیکن غزہ کے شہریوں تک خوراک نہیں پہنچ رہی ـ ٹرمپ نے جنگ بندی کا حوالہ دیتے ہوۓ اسرائیلی وزیر اعظم کو جنگی حکمت عملی تبدیل کرنے کا بھی مشورہ دیا ـ اس کے ساتھ ہی امریکی صدر نے پاک ، بھارت جنگ کا حوالہ دیتے ہوۓ کہا کہ ان کی کوششوں سے دنیا میں 6 مقامات پر جنگ بندی عمل میں آئی ـ

    عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں غذائی قلت خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے ـ پچھلے 24 گھنٹوں میں 63 فلسطینی شہید ہو گۓ ، جن میں سے 6 بچے بھوک سے نڈھال ہو کر شہید ہوۓ ـ خوراک کی عدم دستیابی سے غزہ میں بھوک سے مرنے والے افراد کی تعداد  133 ہو چکی ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+