اردن اور عرب امارات کے طیاروں نے پیرا شوٹ کے ذریعے بھوکے فلسطینیوں تک مدد پہنچا ئ

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ کے ان علاقوں میں جہاں پر زمینی راستے سے امدادی سامان پہنچانا ممکن نہیں تھا ـ وہاں پر متحدہ عرب امارات اور اردن کے طیاروں نے پیرا شوٹ کے ذریعے امدادی سامان گرایا ـ متحدہ عرب امارات اور اردن کے 3 طیاروں نے مل کر غزہ کی پٹی میں قحط اور انسانی بحران کے خاتمے کیلیے مجموعی طور پر 25 ٹن امدادی سامان زمین پر گرایا ـ رپورٹ کے مطابق اس امدادی سرگرمی میں 193 پروازوں کے ذریعے  غزہ میں گراۓ جانے والے امدادی سامان میں بنیادی خوراک ، ادویات اور دوسری ضروری اشیا شامل تھیں ـ

  عرب امارات کے وزیر خارجہ (عبداللہ بن زید النہیان) کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی امداد ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ـ جس کیلیے زمینی ، فضائی اور بحری راستے استعمال کیے جائیں گے ـ عبداللہ بن النہیان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں پہنچنے والی امداد کا 44 فیصد حصہ عرب امارات کی طرف سے بھیجا گیا ـ ایک دن قبل ہی اسرائیل نے بین الاقوامی ممالک کو غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کی اجازت دی تھی ، اور ساتھ ہی غزہ کے 3 مخصوص علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر 10گھنٹے کیلیے فوجی کارروائیاں بھی بند کرنے کا اعلان کیا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+