اگر میں مداخلت نہ کرتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی جنگ جاری ہوتی ، امریکی صدر

     نیوز ٹوڈے :  بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ "تھائی لینڈ اور کمبوڈیا" کے آپس میں گہرے تجارتی تعلقات قائم ہیں ـ لیکن میں حیران ہوں کہ  پھر بھی وہ ایک دوسرے کو مارنے میں لگے ہوۓ ہیں ـ ٹرمپ کے بقول میں نے غور کیا کہ ان دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کرانا آسان ہوگا کیونکہ اس سے پہلے "پاکستان اور بھارت" کے درمیان بھی میں تجارتی دباؤ کے ذریعے ہی جنگ بندی کرا چکا ہوں ـ

  امریکی صدر نے کہا کہ میں نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ دونوں ممالک کے وزراء کو کال کی اور انہیں دھمکی دی کہ جب تک جنگ بند نہیں ہو گی کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا ـ امریکی صدر کے مطابق میرے فون بند کرتے ہی دونوں ملک مسئلے کو سلجھانے کیلیے تیار ہو گۓ ـ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان پچھلے کچھ دنوں سے جھڑپیں جاری تھیں جو کہ بڑھتے بڑھتے شہروں تک پہنچ چکی تھیں جن میں مجموعی طور پر  دودرجن سے زائد افراد ہلاک ہو گۓ تھے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+