پاکستان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کا رکن بنانے کا مطالبہ کر دیا
- 29, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : نائب وزیر اعظم (اسحٰق ڈار) نے اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کیلیے ہونے والی کانفرنس میں خطاب کے دوران فلسطین کو اقوام متحدہ کی باقاعدہ رکنیت دینے کا مطالبہ کر دیا ـ سعودی عرب اور فرانس اس کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں ـ پاکستان سمیت دیگر 8 ورکنگ گروپس نے بھی کانفرنس کے انعقاد کیلیے غیر معمولی اقدامات کیے تھے ۔ پاکستان نے ٹھوس نتائج کیلیے مناسب تجاویز بھی پیش کیں ـ
نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی ـ نائب وزیر اعظم نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے فرانس کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ فلسطین کو باقاعدہ طور پر اقوام متحدہ کی رکنیت دی جائے ـ اسحٰق ڈار نے خطاب کے دوران کہا کہ غزہ میں انسانی جانوں کا قتل عام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ـ اس مسئلے کو حل نہ کرنا صرف سیاسی ناکامی ہی نہیں بلکہ اور بھی کئی وجوہات ہیں ـ نائب وزیر اعظم نے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امدادی سامان کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ـ

تبصرے