عالمی کانفرنس میں سعودی عرب نے اپنا دو ٹوک فیصلہ سنا دیا

        نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے حل کیلیے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کے دوران سعودی وزیر خارجہ (شہزادہ فیصل بن فرحان) نے کہا کہ دو ریاستی حل  ہی مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی چابی ہے ـ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کے قانونی حقوق دیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ـ انہوں نے فرانسیسی صدر (ایمانیول میکرون) کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوۓ کہا کہ یہ کانفرنس دو ریاسستی حل کیلیے ایک فیصلہ کن سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ـ

   سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ  ہم یہ پہلے ہی  واضح کر چکے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا انحصار صرف فلسطینی ریاست کے قیام پر ہے ـ سعودی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ فلسطینی ریاست 1967 کی سرحدوں کے مطابق "مشرقی یرو شلم" کو دارالحکومت بنا کر قائم کی جائے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+