یوکرین پر روسی میزائل حملے میں 27 شہری ہلاک

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق یوکرینی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر ایک ہی رات میں 2 میزائل اور 37 ڈرونز داغے ، لیکن 32 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ـ یوکرین پر روسی حملے میں سب سے زیادہ نقصان (زیپوریزیا) کے علاقہ میں ایک جیل کو نشانہ بنانے سے ہوا ـ جیل پر روس کے حملے میں کم از کم 16 قیدی ہلاک جبکہ 35 زخمی ہو گۓ ۔ زخمیوں میں سے بھی 11 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ـ (خاریف کے شمال مشرقی علاقے) میں بھی ایک دکان پر حملے سے 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوۓ ـ

   اس کے علاوہ (جنوبی خیرسون) کے علاقےمیں بھی ایک شہری کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ـ یوکرینی شہر (کامیانکے) پر کیے گۓ روس کے حملے میں ایک حاملہ عورت ہلاک ہو گئی ـ (اسیداریجن کے گاؤں ویلیکا میخائیلیو) میں بھی ایک خاتون ہلاک اور ایک مرد زخمی گیا ـ یوکرین پر روس کے یہ تازہ ترین حملے روس کو امریکی صدر کی جانب سے دی جانے والی دھمکی کے ایک دن بعد ہوۓ جس میں ٹرمپ نے کہا کہ روس 10 سے 12 دن میں جنگ بند کرے ورنہ نئی پابندیوں کیلیے تیار ہو جاۓ ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+