امریکی صدر نے بھارت پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی
- 30, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : وہائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کا کہنا تھا کہ بے شک بھارت ہمارا دوست ملک ہے لیکن اس نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ درآمدی ٹیکس عائد کر رکھے ہیں ـ جو کہ ناقابل قبول ہیں ـ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ابھی تک ہمارا کوئی تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا ، اور اگر اس میں مزید پیش رفت نہ ہوئی تو بھارت کی مصنوعات پر بھاری ٹیرف وصول کرنے میں نہیں ہچکچائیں گے ـ اپریل کے مہینے میں بھی ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 26 فیصد ٹیرف وصول کرنے کی دھمکی دی تھی ، لیکن اس پر عمل درآمد کیلیے جولائی تک تاخیر کر دی تھی ۔
ماضی میں امریکی صدر نے امریکی صنعت پر منفی اثرات کا باعث قرار دیتے ہوئے بھارت میں ٹیسلا کے مینو فیکچرنگ پلانٹ کو بھی بند کرا دیا تھا ـ ٹرمپ نے ایپل فون تیار کرنے والی کمپنی کو بھی دھمکی دے دی کہ اگر اس نے اپنی مصنوعات امریکہ میں تیار نہ کیں تو اسے بھی 26 فیصد ٹیرف ادا کرنا پڑے گا ـ امریکی صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ میری خواہش ہے کہ امریکہ میں استعمال ہونے والا ہر آئی فون امریکہ میں ہی تیار ہو اگر بھارت یا پھر کسی اور ملک میں تیار ہوگا تو ایپل کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا ـ

تبصرے