امریکہ مذاکرات کا خواہش مند ہے تو پہلے ہماری ایٹمی طاقت تسلیم کرے ، کم جونگ ان
- 30, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے صدر (کم جونگ ان اور ان کی بہن کم یو جانگ) کا کہنا ہے کہ اگر امریکی صدر ان کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو پہلے ان کی ایٹمی طاقت کو تسلیم کریں ـ شمالی کوریا کے صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب نہیں ہیں ، لیکن وہ اپنے ایٹمی پروگرام پر کوئی بات چیت یا رعایت نہیں کریں گے ـ کم جونگ کا کہنا تھا کہ اگر امریکی صدر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا خواہش مند ہے تو پہلے شمالی کوریا سے ایٹمی پروگرام کے خاتمے کے مطالبے سے دستبردار ہوـ
کم یو جانگ نے بھی کہا کہ امریکہ پہلے شمالی کوریا کو ایٹمی طاقت تسلیم کرے ـ شمالی کوریا کی ایک طاقتور شخصیت کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب جلد ہی کم جونگ روس کے دورے پر جانے والے ہیں ـ دوسری جانب امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بھی شمالی کوریا اور روس کے بڑھتے تعلقات پر گہری نظر ہے ـ شمالی کوریا کی جانب سے اس مطالبے کا اصرار ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے ـ

تبصرے