مودی میں ہمت ہے تو امریکی صدر کے دعووں کو جھوٹا قرار دے ، راہول گاندھی

     نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق  بھارتی پارلیمانی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر  (راہول گاندھی)  کا کہنا تھا کہ اگر مودی صاحب کہتے ہیں کہ انہوں نے جنگ بندی نہیں کی اور نہ ہی پاکستان نے بھارتی طیارے گراۓ ہیں تو وہ سامنے آکر کہیں کہ امریکی صدر جھوٹ بول رہے ہیں ـ  پارلیمانی اجلاس میں راہول گاندھی نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوۓ کہا کہ اگر آپ میں اتنی ہمت ہے تو ابھی سامنے کھڑے ہو کرامریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کے بیان کو جھٹلائیں ـ

    راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر مودی میں اندرا گاندھی کی طرح ہمت ہے تو وہ حقیقت کا سامنا کریں ، اور پاکستان کے ساتھ جنگ میں جو کچھ ہوا وہ عوام کو بتائیں ـ بھارتی پارلیمانی اجلاس میں اپوزیشن پارٹی کےا رکان نے مودی سرکار کے نام نہاد آپریشن "سندور" کی  دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+