ٹرمپ نے دیا مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا 7 کمپنیوں پر پابندی لگا کر

          نیوز ٹوڈے : امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایران تیل سے حاصل ہونے والی آمدن مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پھیلانے اورایرانی عوام کے استحصال کیلیے استعمال کررہا ہے ـ ان سرگرمیوں میں سہولت کاری  کرنے والی 7 بھارتی کمپنیوں سمیت 20 کمپنیوں پر امریکہ نے پابندی عائد کر دی ـ امریکی حکام کے مطابق ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی نقل و حمل میں ملوث 10 بحری جہازوں  کے خلاف بھی کارروائی کی جاۓ گی ـ ایک دن قبل ہی  امریکی صدر نے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی مالیاتی جرمانے  کا اعلان کیا ہے ـ

   امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ "سوشل ٹروتھ" پر واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت دوستی کی آڑ میں تجارتی منافقت کر رہا ہے ـ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ نے بھارت کو ہمیشہ اپنا مخلص دوست سمجھا لیکن درحقیقت بھارت نے امریکہ کے ساتھ تجارتی انصاف نہ کیا ـ بھارتی محصولات ناقابل قبول حد تک زیادہ اور غیر مالیاتی رکاوٹیں سخت ہیں ـ اب بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آ چکا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+