غزہ میں مزید 7 افراد خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہلاک ہو گۓ

     نیوز ٹوڈے : حماس کی وزارت خارجہ کی رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر آج تک 89 بچوں سمیت 154 فلسطینی اپنی جانیں قحط اورخوراک کی کمی کی وجہ سے گنوا چکے ہیں ـ ایک دن قبل ہی  اقوام متحدہ کے تعاون سے کام کرنے والے عالمی ماہرین غذائی تحفظ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط کا  بد ترین منظر نامہ اب عملی طور پر سامنے آنے لگا ہے ـ دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں امدادی سامان کے داخلے پر اس کی جانب سے رکاوٹ نہیں ـ البتہ یورپی اتحادیوں ، اقوام متحدہ اور غزہ میں کام کرنے والی امدادی تنظیموں نے اس اسرائیلی بیان کو رد کردیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+