روس میں دنیا کا چھٹا طاقتور اور خوفناک زلزلہ

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس کے ساحل پر آنے والے زلزلے میں ہوۓ نقصانات کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں ـ البتہ زلزلے کی وجہ سے سونامی کی شدید لہریں پیدا ہونے سے روس اورجاپان میں 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا  ـ سونامی کی یہ لہریں روس اور جاپان سے لے کر امریکی ریاستوں "کیلیفورنیا ، اوریگن ، واشنگٹن اور الاسکا" تک جا پہنچیں ـ بحر الکاہل کے ساحل کے نزدیک آنے والے زلزلے کی وجہ سے سونامی کی یہ لہریں بلند ہوئیں جو سب سے پہلے روس کے سرحدی علاقوں سے ٹکرائیں ـ

   روس کے سونامی سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی اور فوجی اور سول ایمر جنسی ٹیمیں فوری طور پر  حرکت میں آ گئیں ـ امریکہ کی ریاست "ہوائی" میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ـ ہوائی کے گورنر اور میئر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بلند مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں ۔ الاسکا کے ساحلی علاقوں میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+