آسٹریلیا نے یو ٹیوب پر 16 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹ بنانے پر پابندی لگا دی

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا نے بچوں کے آن لائن تحفظ کیلیے دسمبر 2025 سے 16 سال سے کم عمر بچوں پر یو ٹیوب اکاؤنٹ بنانے پر پابندی لگا دی ۔ پچھلے سال نومبر کے مہینے میں یو ٹیوب کو اس قانون سے مستثنٰی قرار دے دیا گیا تھا ـ جب آسٹریلیا کی حکومت نے "فیس بک ، انسٹا گرام ، ٹک ٹاک ، سنیپ چیٹ اور ایکس" جیسے پلیٹ فارمز پر چھوٹے بچوں کے اکاؤنٹس بنانے پر پابندی عائد کی تھی ـ البتہ اب حکومت نے اپنے قانون میں تبدیلی کرتے ہوۓ یو ٹیوب پر بھی یہی اصول لاگو کر دیا ـ آسٹریلوی وزیر مواصلات (انیکا ویلز) کے مطابق دیگر پلیٹ فارمز کی طرح یو ٹیوب کو بھی اب ثابت کرنا پڑے گا کہ اس کے صارفین کی عمر کم از کم 16 سال ہے ـ

  انیکا ویلز نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں یو ٹیوب پر 50 ملین آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد ہوگا ۔ حکومت اس معاملے میں کوئی رعایت نہیں برتے گی ـ رپورٹ کے مطابق حکومتی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یو ٹیوب کے استعمال کی وجہ سے ہر 10 میں سے آسٹریلوی بچوں کونقصان دہ تجربات کا سامنا کرنا پڑا ـ بچے اپنے والدین کا یوٹیوب اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے لیکن اپنا ذاتی اکاؤنٹ بنانے پر پابندی ہو گی ـ دوسری طرف یو ٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کا پلیٹ فارم سوشل میڈیا نہیں بلکہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ہے جو زیادہ تر ٹی وی اسکرینز پر استعمال ہوتا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+