جنوبی کوریا نے امریکہ میں 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کر لیا
- 31, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر نے جنوبی کوریا کی امریکہ میں 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ـ اس سرمایہ کاری کا مکمل کنٹرول اور نگرانی کا انتخاب امریکی حکومت اور ٹرمپ کریں گے ـ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "سوشل ٹروتھ" پر اپنے اکاؤنٹ میں دیے گۓ بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا جلد ہی مزید سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی جاری کردے گا ـ جلد ہی جنوبی کوریا کے (صدر لی جے میونگ) امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات بھی متوقع ہے ـ
معاہدے کے مطابق جنوبی کوریا امریکہ سے 100 ارب ڈالر کی ایل این جی اور توانائی کی دیگر مصنوعات خریدے گا ـ اس کے عالاوہ جنوبی کوریا نے امریکی مصنوعات جن میں گاڑیاں ، زرعی اجناس اور دیگر تجارتی اشیا شامل ہیں ، کیلیے مکمل طور پر اپنی مارکیٹ کھولنے کی رضا مندی بھی دے دی ہے ـ اس نۓ معاہدے کے تحت جنوبی کوریا پر 15فیصد ٹیرف عائد ہوگا جبکہ امریکہ پر کوئی ٹیکس لاگو نہ ہوگا ـ

تبصرے