امریکہ نے "فلسطین اتھارٹی اور پی ایل او" پر پابندی عائد کر دی
- 01, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں "فلسطین اتھارٹی اور پی ایل او" پر الزام عائد کیا کہ وہ دہشتگردی کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ امن کے عمل کو سبوتاژ کرنے میں ملوث ہیں ـ امریکی وزارت خاجہ نے فلسطینی قیادت پر مسئلہ فلسطین کو بین الاقوامی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں لے جانے کا الزام بھی لگایا ہے جوکہ مشرق وسطٰی 2002 امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے ـ
امریکی محکمہ خارجہ نے فلسطین اتھارٹی اور پی ایل او پر "دہشت گردی کی حمایت ، شہداء کی مالی معاونت اور نصابی کتابوں میں نفرت انگیزی پھیلانے" کے الزامات بھی لگائے ـ وزارت خارجہ کے مطابق ان کے یہ اقدامات امریکی قومی سلامتی کیلیے خطرے کا باعث ہیں اس لیے انہیں سزا ملنی چاہیے ـ
وسیم حسن

تبصرے