جرمانے کے خوف سے بھارت نے روسی تیل کی خریداری روک دی

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی نیوز ایجنسی "رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق "انڈین آئل کارپوریشن ، بھارت پیٹرولیم ، ہندوستان پیٹرولیم اور منگلور ریفائنری پیٹرو کیمیکل لمیٹڈ" میں سے کسی بھی بڑی بھارتی کمپنی نے روس سے تیل کی خریداری کیلیے کسی نئی کھیپ کی درخواست نہیں دی ـ رائٹرز کے مطابق ان تمام بھارتی کمپنیوں نے روس سے تیل خریدنے کی بجاۓ مشرق وسطٰی کے ملکوں "ابو ظہبی کا مربان خام تیل اور مغربی افریقہ" کے ساتھ متبادل سپلائی کی خریداری کیلیے اسپاٹ مارکیٹ کی جانب رخ پھیر لیا ہے ـ

   بھارتی کمپنیوں نے یہ فیصلہ روسی تیل کی خریداری پر امریکی صدر  کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے کی دھمکی کے بعد کیا ـ رائٹرز کی جانب سے ان کمپنیوں سے اس معاملے پر کیے گۓ رابطے پر فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا ـ 14 جولائی کو (ڈونلڈ ٹرمپ) نے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی بھارت کو روسی تیل کی خریداری جاری رکھنے پر بھاری جرمانے کی دھمکی دی تھی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+