ٹرمپ کا مودی کو ایک اور جھٹکا پاکستان پر 19 فیصد اور بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد
- 01, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : وہائٹ ہاؤس کے مطابق "پاکستانی مصنوعات پر درآمدی ٹیکس 19 فیصد" لگایا گیا ، جبکہ "بھارت پر 25 فیصد اور بنگلہ دیش پر 20 فیصد" ـ جنوبی ایشیا کے 3 بڑے ممالک میں سے پاکستان کو اہمیت دی گئی ـ رپورٹ کے مطابق "جنوبی افریقہ پر 30 سوئٹزرلینڈ پر 39 اور ترکیہ پر 15فیصد ٹیکس" لگایا گیا ـ جبکہ امریکہ کے انتہائی گہرے دوست ملک "اسرائیل پر 15 فیصد ٹیرف" عائد کیا گیا ـ اسی طرح پالیسیوں پر اختلاف کی وجہ سے امریکہ نے "کینیڈین مصنوعات پر ٹیرف 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد" کر دیا ہے ـ
امریکی حکام کے مطابق ٹیرف سے متعلق چین کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ـ وہائٹ ہاؤس کے مطابق نیا ٹیرف 1 اگست سے لاگو ہو جائے گا ـ ایک دن قبل ہی پاکستان کا امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پایا تھا جس کا اعلان امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پر کیا تھا ـ

تبصرے