صیہونی فوج کی بے دریغ بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 111 فلسطینی شہید
- 01, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کی جارحیت ایک مرتبہ پھر انسانی المیے کو تازہ کر گئی ـ اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری جاری ہے ـ "عرب میڈیا" کی رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے امداد حاصل کرنے کیلیے جمع ہوۓ فلسطینیوں پر گولیاں برسا دیں ـ پچھلے 24 گھنٹوں میں صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 111 فلسطینی شہید ہو گۓ ، جبکہ 820 زخمی ہوۓ ـ امداد کے حصول کیلیے جمع ہونے والے 91 افراد بھی اسرائیلی وحشیانہ حملو ں میں شہید ہو گۓ ـ
غذائی قلت کے باعث مزید 7 فلسطینی شہید ہو گۓ ، جبکہ خوراک کی کمی کی وجہ سے اب تک 154 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 89 بچے بھی شامل ہیں ـ رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 60 ہزار 249 ہو چکی ہے جبکہ 1لاکھ 47 ہزار 89 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں ـ 9 سو سے زیادہ بچے ایک سال سے بھی کم عمر میں شہید ہوۓ ـ

تبصرے